ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شیوسینا کے ممبراسمبلی نے کنگنارنوت کیخلاف استحقاق کی بھیجی تجویز

شیوسینا کے ممبراسمبلی نے کنگنارنوت کیخلاف استحقاق کی بھیجی تجویز

Mon, 14 Dec 2020 19:46:46  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 14/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)  شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے اداکارہ کنگنا رونوت کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی عرضی اسپیکر کو ارسال کیا  ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

کنگنارنوت نے سوشل میڈیا پر سرنائیک کے گھر سے پاکستانی کریڈٹ کارڈ برآمدگی کی بات کہی تھی۔ اسپیکر کی منظوری کے بعد کنگنا کو اسمبلی میں پیش ہوکروضاحت کرنی ہوگی۔پرتاپ سرنائک نے اس سے قبل ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف بھی  استحقاق کی خلاف ورزی کی تجویز پیش کی تھی۔

اس معاملہ میں ارنب کو چار بارپیشی کا نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔ ای ڈی منی لانڈرنگ کیس میں پرتاپ سرنائک کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔جب کنگنا نے ممبئی کا موازنہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کیا تو سرنائک نے انھیں ایک انٹرویو میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ ممبئی آئی تو ہماری خواتین کارکنان اس کا منہ توڑ دیں گی۔

تاہم قومی خواتین کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔اس تجویز پر سرنائک نے کہا کہ کنگنا نے ملک میں مجھے اور میرے کنبے کو بدنام کیا ہے۔ میرے اہل خانہ کو غیر ضروری طور پر نشانہ بنایا گیا۔

اس سلسلے میں میں نے ایوان پر عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے اور میں نے ایوان سے فوری طور پر اس کی منظوری کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ 175 کروڑ کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سرنائک ای ڈی کے نشانے پر ہیں۔ اس کے لئے سرنائک کو 3 بار پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا گیا ہے۔


Share: